Search This Blog

Friday, 6 July 2018

قرآن کی تعلیم اب بہت آسان ۔۔۔۔ مزید تفصیل کے لیئے لنک پر کلک کریں

صرف وہ حضرات رابطہ کریں جو باہر ملک میں رہتے ہیں 
جو حضرات اپنا یا اپنے بچوں کا ایڈمیشن کروانا چاہتے ہیں وہ اپنی پوری تفصیل اس نمبر پر سینڈ کریں 
الحمد اللہ فی سبیل اللہ تعلیم دی جاتی ہے
+92-305-2219023     :واٹس ایپ نمبر
skype id: habib.ullah932
website: https://www.onlinequranteching.com  

میاں صاحب کو سزا کیوں ہوئی؟؟؟ جانیئے اس لنک میں پوری تفصیل


اللہ اکبر! الحمدللہ کثیراً! آج پوری قوم پر واجب ہے کہ شکرانے کے نوافل ادا کرے۔ ایک ظالم اور فرعون آج اپنے انجام کو پہنچا۔
جس کسی نے بھی سیدی رسول اللہﷺ کی اس امانت ،مدینہءثانی، پاک سرزمین کو نقصان پہنچایا، اللہ نے اسے دنیا میں بھی رسوا کیا اور آخرت میں بھی ذلیل ہوگا۔
جب پاناما کا مقدمہ شروع ہوا تھا تو پوری قوم پر ایک بے یقینی کی کیفیت طاری تھی۔”کچھ نہیں ہوگا“، ”ڈیل ہوجائے گی“، ”سب ڈرامہ ہے“، ”سارے ادارے ان کی جیب میں ہیں“، ”ایک اور این آر او ہوچکا ہے“، جیسی مایوسی کی باتیں ہر کوئی کررہا تھا۔ ہم نے اس وقت بھی کہا تھاکہ اب کی دفعہ یہ ظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
جو کچھ اب کی دفعہ ہوا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل نہیں ہوا۔ایک طاقتور حکومت وقت کے ہوتے ہوئے ، اس کے اپنے وزیراعظم کے خلاف ،قومی اداروں نے سخت ترین احتساب کرکے اس کو معزول بھی کیا اور اب سزا بھی دلوائی۔ بات بظاہر ناقابل یقین تھی، مگر الحمدللہ، اللہ نے ہمارے یقین کو سچ کردکھایا۔
پاکستان کی تاریخ کے اس بہت بڑے ڈاکو کو سزا دلوانے کا کریڈٹ پاکستان سے پیار کرنے والے افراد کو جاتا ہے کہ جو ملک کے تمام اہم اداروں میں سرفروشی اور جانثاری کے ساتھ پاکستان کے دفاع میں خطرات مول لیتے رہے۔ آج ان تمام محب وطنوں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں درخواست تو رجسٹرار کے دفتر سے ہی رد کردی گئی تھی۔ پھر کیا ہوا۔۔۔؟
سپریم کورٹ نے درخواست قبول بھی کرلی، جے آئی ٹی بھی بن گئی، اس میں ایف آئی اے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کو ذمہ داری دی گئی، سپریم کورٹ نے نیب کو مقدمے کیلئے کہا۔۔۔ ان سب کا کردار ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ نواز شریف کو سزا دلوانے میں سب سے بڑا اور اہم ترین کردار جے آئی ٹی کا ہے۔ جے آئی ٹی کی پشت پر پاکستان کے سول اور فوجی تحقیقاتی ادارے تھے۔ ان کی پشت پر پاک فوج اور پاکستان کی سپریم کورٹ کی طاقت تھی۔جنرل راحیل، جنرل باجوہ، چیف جسٹس ثاقب نثار اصل ہیرو ہیں!!!
نیب کے جج بشیر صاحب خاص طور پر قوم کے ہیرو ہیں۔ تمام تر دباﺅ، لالچ اور دھمکیوں کے باوجود پوری استقامت، دیانت اور جرات سے انہوں نے اس مقدمے کا فیصلہ کیا۔ بے شک نیب کے دیگر درجنوں گمنام مجاہد بھی اس جدوجہد میں مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے وطن سے وفاداری کا حق ادا کیا۔
جے آئی ٹی نے تنہا کام نہیں کیا تھا۔ جے آئی ٹی کے ہر فرد کے پیچھے اس کے پورے ادارے کی طاقت تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی نیب پوری قوت کے ساتھ قوم کے ساتھ ہونیوالی اس ڈکیتی کے خلاف محاذ آراءتھے۔ ان سب کو بھی مبارکباد!
یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ نواز شریف کو سزا بارش کا پہلا قطرہ ہے، آخری نہیں۔ ابھی اس کو بھی نشان عبرت بنانے کا کام مکمل نہیں ہوا۔ اس کے بعد اب دوسروں کی بھی باری ہے، چاہے زرداری ہو، شہباز ہو، الطاف حسین ہو، اچکزئی ہو، فضل الرحمن ہو یا اسفندیار ولی۔
الحمدللہ، آج پاکستان سے کمینوں اور حرام خوروں کی سرکاری صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ یہ ظالم اپنی چالیں چل رہے تھے، اور اللہ اپنی چالیں چل رہا تھا، اور بے شک اللہ سب سے بہتر چالیں چلنے والا ہے۔ دنیا میں تمام تر طاقت اور اقتدار رکھنے کے باوجود یہ بدنصیب رسوا ہوئے۔ اب دوسروں کی باری ہے، رسوا ہونے کی۔۔۔!!!
پاکستان سدا سلامت!!!

Wednesday, 4 July 2018

عورتوں کے مخصوص مسائل ۔۔۔۔۔۔۔۔urton ky mkhsos masail



عورتوں کے مخصوص مسائل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Urton ky mkhsos msail


روز مرہ زندگی کے ضروری مسائل

پاکی کے مسائل (قسط نمبر 1)
غسل کا بیان
غسل کا مسنون طریقہ
غسل کرنے والے کو چاہیے کہ پہلے گٹوں تک دونوں ہاتھ دھوئے پھر استنجے کی جگہ دھوئے۔پھر جہاں بدن پر نجاست لگی ہو پاک کرے۔ پھر وضو کرے اور اگر غسل کی جگہ میں پانی نہ ٹھہر تا ہو فوراً بہہ جاتا ہو یا ٹھہر تا ہو لیکن وہاں کسی چوکی یا پتھر پر غسل کر تا ہو تو وضو کرتے وقت پیر بھی دھو لے اور اگر ایسا نہیں ہے اور ٹھہرے ہوئے پانی میں پیر بھر جائیں گے اور غسل کے بعد دھو نے پڑیں گے تو سارا وضو کرے مگر پیر نہ دھوئے۔ پھر وضو کے بعد تین مرتبہ اپنے سر پر پانی ڈالے پھر تین مرتبہ داہنے کندھے پر پھر تین مرتبہ با ئیں کندھے پر پانی ڈالے اس طرح کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے۔ پہلی مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد جسم کو مل لے تاکہ سارے جسم پر پانی پہنچ جائے۔اگر پہلے پاؤں نہ دھوئے ہوں تو اس جگہ سے ہٹ کر پاک جگہ میں آئے اور پیر دھوئے۔
تنبیہ : مذکور غسل میں بعض چیزیں فرض ہیں اور بعض سنت اور بعض مستحب ہیں۔
غسل کے فرائض
غسل میں صرف تین چیزیں فرض ہیں :
(١) اس طرح کلی کرنا کہ سارے منہ میں پانی پہنچ جائے۔
(٢) ناک میں پانی ڈالنا جہاں تک ناک نرم ہے۔
(٣) سارے بدن پر پانی پہنچانا۔
مسئلہ : جب سارے بدن پر پانی پڑ جائے اور کلی کر لے اور ناک میں پانی ڈالنے کی غرض سے کھڑا ہو گیا یا حوض وغیرہ میں گر پڑا اور سب بدن بھیگ گیا اور کلی بھی کر لی اور ناک میں بھی پانی ڈال لیا تو غسل ہو گیا۔
مسئلہ : اگر بدن میں بال برابر بھی کوئی جگہ سوکھی رہ جائے گی تو غسل نہ ہو گااسی طرح اگر غسل کرتے وقت کلی کرنا بھول گیا یا ناک میں پانی نہیں ڈالا تو بھی غسل نہیں ہوا۔
مسئلہ : اگر غسل کے بعد یاد آئے کہ فلانی جگہ سوکھی رہ گئی تھی تو پھر سے نہانا واجب نہیں بلکہ جہاں سوکھا رہ گیا تھااسی کو دھو لے لیکن فقط ہاتھ پھیر لینا کافی نہیں ہے بلکہ تھوڑا سا پانی لے کر اس جگہ بہانا چاہیے۔ اور اگر کلی کرنا بھول گیا ہو تو اب کر لے۔ اگر ناک میں پانی نہ ڈالا ہو تو اب ڈال لے۔ غرضیکہ جو چیز رہ گئی ہو،اب اس کو کر لے، نئے سرے سے غسل کرنے کی ضرورت نہیں۔
مسئلہ : اگر کسی بیماری کی وجہ سے سر پر پانی ڈالنا نقصان کرے اور سر چھوڑ کر سارا بدن دھو لے تب بھی غسل ہو گیا لیکن جب اچھا ہو جائے تو اب سر دھو ڈالے پھر سے نہانے کی ضرورت نہیں۔
مسئلہ : عورت کو پیشاب کی جگہ آگے کی کھال کے اندر پانی پہنچانا غسل میں فرض ہے اگر پانی نہ پہنچے گا تو غسل نہ ہو گا۔ اگر مرد کا ختنہ نہ ہوا ہو تو اس کا بھی یہی حکم ہے کہ اگر کھال کے کھولنے میں دقت نہ ہو تو کھال کے اندر پانی ڈالنا فرض ہے اور اگر دقت ہو تو فرض نہیں۔
مسئلہ : اگر عورت کے سر کے اوپر کے بال گندھے ہوئے نہ ہوں تو سب بال بھگونا اور ساری جڑوں میں پانی پہنچانا فرض ہے۔ اور اگر سر کے اوپر کے بال تھوڑے تھوڑے کر کے خوب گندھے ہوئے ہوں تو بالوں کا بھگونا معاف ہے البتہ سب جڑوں میں پانی پہنچانا فرض ہے، ایک جڑ بھی سوکھی نہ رہنے پائے۔ اگر بغیر کھولے سب جڑوں میں پانی نہ پہنچ سکے تو کھول ڈالے اور بالوں کو بھی    بھگو دے                      ۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفتی حبیب اللہ
x

کیا آپ لوگ شیعہ کے بارے کچھ جاننا چاہتے ہیں کہ شیعہ کے عقائد کیا ہیں؟

https://archive.org/…/Tareekhi-Dastave…/TareekhiDastavez.pdf
جو لوگ شیعہ کے بارے کچھ نہیں جانتے اور جاننا چاہتے ہیں کہ شیعہ کے عقائد کیا ہیں؟ شیعہ کو جو کافر کہتے ہیں کس وجہ سے کہتے ہیں شیعہ جو یا علی کا اور یا حسین کا نام لیتے ہیں، کیا شیعہ کو اہلبیت سے سچی محبت ہے یا دھوکہ ہے، اس کی کیا حقیقت ہے سب کچھ جاننے کے لیے یہ کتاب پڑھیں اور اپنے ان جاننے والوں کو بھی دیں جن کو شیعہ کے بارے نہیں پتا کچھ بھی کتاب ڈاون لوڈ کریں لنک دیا ہے

قرآن کی تعلیم اب بہت آسان ۔۔۔۔ مزید تفصیل کے لیئے لنک پر کلک کریں

صرف وہ حضرات رابطہ کریں جو باہر ملک میں رہتے ہیں  جو حضرات اپنا یا اپنے بچوں کا ایڈمیشن کروانا چاہتے ہیں وہ اپنی پوری تفصیل اس نمبر پر ...